فیصل خان کے الزامات پر عامر خان کے اہل خانہ کا ردعمل

بالی وڈ اداکار فیصل خان کی جانب سے حالیہ انٹرویو میں اپنے بھائی عامر خان پر لگائے گئے سنگین الزامات کے بعد اہل خانہ کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

فیصل خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عامر خان نے انہیں ایک سال تک گھر میں قید رکھا، فون ضبط کرلیا، باہر جانے سے روکا اور کمرے کے باہر گارڈز تعینات کیے جو زبردستی دوائیاں دیتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان نے انہیں ذہنی بیماری (Schizophrenia) کا مریض قرار دے کر معاشرے کے لیے خطرہ سمجھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ نے فیصل کے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ فیصل سے متعلق ہر فیصلہ طبی ماہرین سے مشاورت اور اس کی جذباتی و نفسیاتی بھلائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب فیصل نے ان واقعات کو غلط انداز میں پیش کیا۔ اہل خانہ نے میڈیا سے اپیل کی کہ اس نجی معاملے کو سنسنی خیز اور اشتعال انگیز بحث کا حصہ نہ بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close