اداکارہ طوبیٰ انوار نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی تبصرے ذہنی صحت پر برا اثر ڈالتے ہیں اور انہیں پڑھ کر دل بہت دکھتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ انسٹاگرام پر کچھ بھی لکھ سکتے ہیں، لیکن یہ غلط ہے کیونکہ اس سے دوسروں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور یہ گناہ بھی ہے۔ اداکار آغا علی نے بھی کہا کہ ٹرول کرنے والے اپنے الفاظ کا خیال رکھیں کیونکہ ایک دن اللہ کے سامنے جواب دینا ہوگا۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ دوسروں کا خیال رکھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں