پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ نے شادی کر لی؟ جانئے

سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور زین احمد کی کینیڈا میں خفیہ شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، اور مداح اس حوالے سے گلوکارہ کی تصدیق یا تردید کا انتظار کر رہے تھے۔

خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئمہ بیگ نے فیشن برانڈ ‘راستہ’ کے کریئیٹو ڈائریکٹر زین احمد سے کینیڈا میں ایک نجی تقریب کے دوران نکاح کر لیا ہے۔

اب گلوکارہ نے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ اور زین احمد شادی کے خوبصورت لباس میں ایک ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا: “میں نے گزشتہ شب (5 اگست 2025) اپنے دوست سے شادی کر لی، الحمد اللہ۔”

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close