پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے ایک انٹرویو میں پہلی بار بلال عباس کے ساتھ تعلقات اور نکاح سے متعلق خبروں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ کسی رومانوی کردار میں کام کر رہے ہوں تو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ اچھا تعلق ہونا ضروری ہوتا ہے تاکہ اسکرین پر کیمسٹری نظر آئے،
انہوں نے واضح کیا کہ ان کا اور بلال کا تعلق اسی نوعیت کا تھا جس سے ان کی جوڑی کو پسند کیا گیا، شادی کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسی باتوں کو نظر انداز کرتی ہیں کیونکہ یہ صرف افواہیں ہوتی ہیں، ان کے مطابق شادی ایک نجی معاملہ ہے اور اگر کبھی ایسا کچھ ہو تو لوگ خود ہی تصاویر اور خبریں شیئر کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کی نصیحت کے مطابق نجی زندگی کو نجی ہی رکھتی ہیں مگر اسے خفیہ رکھنا نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ اس فرق کو اچھی طرح سمجھتی ہیں اور اپنے شعبے میں اسی انداز سے ذاتی معاملات کو سنبھالتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں