بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف 51 سالہ اداکار کلابھاون نواس کوچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کوچی میں مقیم تھے۔ شیڈول کے مطابق کمرہ خالی نہ کرنے پر ہوٹل عملے نے دروازہ کھول کر دیکھا تو اداکار بے ہوش حالت میں پائے گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس کے مطابق اداکار کے کمرے سے کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی، جبکہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ یاد رہے کہ کلابھاون نواس نے 1995 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے “ہٹلر برادرز”، “جونیئر منڈارکے” سمیت متعدد مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں