میری شادی خطرے میں ہے، اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا انکشاف

پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا ازدواجی رشتہ کام کے دباؤ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ڈراموں کے تجزیے پر مبنی شو کی تیاری کے باعث ان کی شادی شدہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر ڈاکٹر ثمر خان مسلسل شکایت کرتے ہیں کہ وہ انہیں وقت نہیں دیتیں، ان سے بات نہیں کرتیں اور ہر وقت صرف ڈرامے ہی دیکھتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ھا:
“میں مسلسل ڈرامے دیکھ رہی ہوں، جس کی وجہ سے شوہر کو وقت نہیں دے پا رہی۔ اس شو کے لیے اتنا کام کرنا پڑتا ہے کہ میری طرزِ زندگی اور معیارِ زندگی متاثر ہو رہا ہے، اور میرے گھر کا ماحول بگڑ رہا ہے۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کام وہ کر رہی ہیں، اس کے لیے باقاعدہ ہوم ورک اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ نہ صرف ناظرین کی ذہن سازی کرتا ہے بلکہ انڈسٹری کے دیگر افراد کے کام پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ عتیقہ اوڈھو ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل پر بطور نقاد مختلف ڈراموں کا تجزیہ کر رہی ہیں، اور اسی مصروفیت نے ان کی ذاتی زندگی کو چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close