بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی یوٹیوبر اور مس ایشیا گلوبل کا اعزاز جیتنے والی اداکارہ شانتا پال کو بھارتی شہر کلکتہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے بنگلادیشی ایئرلائن میں ملازمت چھوڑنے کے بعد فوڈ ولاگنگ کا آغاز کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارت میں کرائے پر گھر حاصل کرنے کے لیے جعلی بھارتی شناختی دستاویزات جمع کرائیں، جس کے باعث انہیں 30 جولائی کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے کہ اداکارہ نے یہ جعلی دستاویزات کیسے اور کہاں سے حاصل کیں۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان دستاویزات کی تصدیق مختلف اداروں سے کروائی جا رہی ہے تاکہ ان کی اصل حیثیت معلوم کی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں