کومل میر کو کون اپنی بہو بنایا چاہتا ہے؟ یشما گل کا انکشاف

اداکارہ یشما گل نے حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی قریبی دوست کومل میر کے لیے ان دنوں رشتوں کی قطار لگ گئی ہے۔ اگرچہ یشما نے براہ راست نام نہیں لیا، لیکن ان کا اشارہ واضح طور پر کومل میر کی طرف تھا۔

کومل میر حالیہ دنوں میں اپنی جسمانی تبدیلی اور وزن میں اضافے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ مداح جہاں ان کی نئی لک کو سراہ رہے ہیں، وہیں بعض افراد ان پر بوٹاکس کروانے کا الزام بھی لگا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کئی مداحوں نے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

وائرل پوڈکاسٹ کلپ میں یشما گل نے بتایا کہ ان کی یہ دوست اس وقت بہت زیادہ ڈیمانڈ میں ہے، یہاں تک کہ لوگ اسے اپنی بہو بنانے کے لیے بے تاب ہیں۔

یشما گل نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ وہ خود بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب، کچھ دن قبل ایک انٹرویو میں کومل میر نے اپنی شادی کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ ایسے مرد کو ترجیح دیں گی جو امیر ہو، چاہے وہ وفادار نہ بھی ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close