رجب بٹ کی اپنی اہلیہ کے بھائی کو وارننگ، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

رجب بٹ ایک معروف پاکستانی فیملی ویلاگر ہیں جنہوں نے ابتدا میں اپنی فری اسٹائل ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی، مگر اب وہ مختلف تنازعات اور جھگڑوں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ ان پر متعدد قانونی مقدمات بھی درج ہیں۔

ان کی شادی بھی سوشل میڈیا پر خوب زیرِ بحث رہی، اور ان کی اہلیہ ایمان کے ساتھ تعلقات کا سفر کافی نشیب و فراز کا شکار رہا ہے۔ حال ہی میں رجب بٹ ایک نئے تنازعے میں پھنس گئے ہیں جب ان کے چند قریبی دوستوں کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک ہو گئیں۔ اس معاملے پر انہوں نے ایک ویلاگ جاری کیا جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب ان کے “کم ظرف دشمنوں” کی کارستانی ہے، اور کچھ ویڈیوز مبینہ طور پر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ ابتدا میں اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے تھے، لیکن اپنے مداحوں کے اعتماد اور وضاحت کی ضرورت کے پیشِ نظر انہوں نے اپنا مؤقف بیان کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویلاگ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ ایمان اس وقت اپنے میکے میں مقیم ہیں۔ انہوں نے ایمان کے بھائی کے ایک لائیو سیشن میں دیے گئے بیان کا بھی جواب دیا اور کہا کہ “آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ایمان کو سوشل میڈیا پر آنے کی اجازت نہیں ہے؟ میں نے کبھی ایمان پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔”

رجب نے مزید کہا کہ ایمان کو شام پانچ بجے تک سونے کی مکمل آزادی ہے، اور اسے اس پر کوئی سوال نہیں کرتا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جب ایمان کو ہسپتال لے جایا گیا تو تمام اخراجات انہوں نے خود برداشت کیے، لیکن اس بات کا ذکر ایمان کے خاندان کی طرف سے نہیں کیا گیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے اور ایمان کے درمیان کچھ اختلافات ضرور ہیں، مگر ان کا حل نجی طور پر تلاش کریں گے۔ رجب بٹ نے ایمان کے بھائی کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی بہن کو ویوز (views) کے لیے استعمال نہ کریں کیونکہ وہ بھی اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close