بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے گھر پر بڑی تعداد میں پولیس افسران کی آمد کی خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، تاہم اب اس معاملے کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔
گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں پولیس کے 25 افسران کو عامر خان کے گھر داخل ہوتے دیکھا گیا۔ ویڈیو کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔ ان افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے عامر خان کی ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پولیس افسران دراصل موجودہ بیچ کے آئی پی ایس ٹرینی افسران تھے، جنہوں نے اداکار سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔ عامر خان نے ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے انہیں اپنے گھر مدعو کیا اور خوش آمدید کہا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عامر خان نے سول سروسز سے تعلق رکھنے والے افسران سے ملاقات کی ہو۔ وہ اپنے کیریئر کے دوران کئی بار سول افسران سے ملاقات کرچکے ہیں اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں