مشہور اور متنازع ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، مگر اس بار وجہ ان کی اپنی سرگرمیاں نہیں بلکہ ان کے قریبی دوستوں کی قابلِ اعتراض ویڈیوز ہیں، جو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رجب بٹ کے قریبی دوستوں — حیدر شاہ، مان ڈوگر، اور شہزی — کی غیر اخلاقی اور برہنہ ویڈیوز لیک ہو چکی ہیں، جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ان ویڈیوز پر نہ صرف حیران ہیں بلکہ شدید غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ٹک ٹاکرز خود کو آن لائن مذہبی اور بااخلاق ظاہر کرتے ہیں، لیکن ان ویڈیوز نے ان کی دوہری شخصیت کو بے نقاب کر دیا ہے۔
متاثرہ ٹک ٹاکرز کا مؤقف ہے کہ ان کا موبائل ڈیٹا ہیک کر کے یہ ویڈیوز چرائی گئی ہیں، اور بغیر اجازت کے لیک کی گئی ہیں، جس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ ایسی ویڈیوز بنائی ہی کیوں گئیں، اور اگر واقعی نجی تھیں تو اتنی آسانی سے لیک کیسے ہو گئیں؟ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ لیکس خود ان کے قریبی لوگوں کی کارستانی ہو سکتی ہے۔
اس معاملے نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی جب ایک ویڈیو کال کے کلپ میں حیدر شاہ کو ایک شخص کے سامنے برہنہ ہوتے دیکھا گیا، جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ شخص ممکنہ طور پر خود رجب بٹ ہو سکتے ہیں، جس پر طنزیہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
ادھر رجب بٹ اور معروف ٹک ٹاکر زارا ملک کے مبینہ تعلقات بھی زیرِ بحث آ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر میں دونوں کو دبئی میں ایک ساتھ مختلف تقریبات اور قوالی نائٹس میں دیکھا گیا ہے۔ ان کی ہم رنگ لباس پہننے والی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ اپنی حاملہ بیوی ایمان کو دھوکہ دے کر زارا ملک کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
رجب بٹ کی جانب سے ان تمام الزامات اور قیاس آرائیوں پر تاحال کوئی باضابطہ وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں