شمعون عباسی کی 3 بار طلاق کیوں ہوئی؟ اداکار نے وجہ بتادی

اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف شمعون عباسی نے اپنی زندگی کے اُس پہلو سے پردہ اُٹھادیا جس پر وہ کم ہی بات کیا کرتے تھے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے شمعون عباسی نے اپنی 4 شادیوں جن میں سے 3 میں ناکامی کا سامنا رہا، پر کھل کر گفتگو کی، شمعون عباسی نے کہا کہ نہ میں بُرا تھا، نہ ان میں خرابی تھی، بس ہم ساتھ نہیں چل پائے،کبھی کبھی دو اچھے لوگ بھی ساتھ چل نہیں پاتے۔ اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی نے کہا ہمارے درمیان محبت تھی مگر خواب الگ الگ تھے۔ بنیادی مسئلہ زندگی کے اہداف کا مختلف ہونا تھا،انھوں نے مزید کہا کی سابقہ بیویاں جویریہ عباسی، حمیما ملک اور جاویریہ رندھاوا اپنی زندگی میں جلد ازجلد کامیابی، شہرت اور مادی خوشیاں چاہتی تھیں جبکہ میں تحمل مزاج ہوں اور یقین رکھتا تھا کہ وقت کے ساتھ سب کچھ آتا ہےشمعون عباسی نے تسلیم کیا وہ اپنی سابقہ بیویوں کے مقابلے میں زیادہ کامیابیاں نہیں سمیٹ سکے۔ جویریہ اور حمیما نے اپنا بہترین کیریئر بنایا۔ میں پیچھے رہ گیا،اداکار نے مزید کہا کہ میں نے کبھی کسی سابقہ بیوی کے خلاف کوئی تلخ بات نہیں کی بلکہ ہمیشہ تعریف کی ہے۔ مجھے بھی خوشی ہے وہ لوگ اپنے کیریئر میں خوش ہیں۔

شمعو عباسی نے مزید بتایا کہ اب بھی سابقہ بیویوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں اور اگر ضرورت ہو تو فون پر بات بھی ہو جاتی ہے،اپنی چوتھی بیوی اداکارہ شری شاہ کے بارے میں شمعون عباسی نے بتایا کہ ہماری شادی کو 5 سال ہوگئے ہیں،میں بہت پُرسکون اور مطمئن ہوں، لگتا ہے وہ ہم آہنگی مل گئی ہے جسے برسوں سے تلاش کر رہا تھا۔خیال رہے کہ شمعون اور شری شاہ نے اپنی شادی کو دو سال سے زائد عرصے تک خفیہ رکھ کر بالآخر 2023 میں اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ شمعون عباسی نے پہلی شادی اپنی کزن جویریہ عباسی کے ساتھ 1997 میں کی تھی۔ شادی سے قبل اس جوڑی نے ایک ٹیلنٹ شو میں پہلا نمبر حاصل کیا تھا۔

شمعون کی یہ شادی سب سے زیادہ عرصے چلی تاہم 2009 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔ جس کے فوری بعد شمعون نے حمیما ملک سے شادی کی۔شمعون عباسی کی یہ دوسری شادی ایک سال ہی چل سکی اور 2010 میں طلاق ہوگئی۔ جس کے بعد انھوں نے 2010 میں جاویریہ رندھاوا سے شادی کی۔

ان کی یہ تیسری شادی بھی محض 4 سال چل سکی اور دونوں کے درمیان 2014 میں طلاق ہوگئی جس کے 6 سال بعد شمعون عباسی نے 2023 میں اداکارہ شری شاہ سے شادی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close