بین الاقوامی پنجابی کامیڈی فلم ’’چل میرا پت‘‘ پارٹ 4 کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ فلم یکم اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم میں بھارتی فنکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے معروف کامیڈینز ناصر چنیوٹی، اکرم اداس اور افتخار ٹھاکر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ ’’چل میرا پت‘‘ کا یہ نیا حصہ بھارت کے علاوہ دنیا کے 40 ممالک میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں فلم کی ریلیز کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کمپنی کے پاس ہیں۔
یہ فلم پاکستان میں امپورٹ پالیسی کے تحت یکم اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ اس سے قبل فلم کے تین پارٹس آ چکے ہیں، جو شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں