بھارتی اداکارہ نے پروڈیوسر کو سر عام چپل دے ماری

رپورٹس کے مطابق اداکارہ روچی گجر ممبئی میں ایک فلم کے پریمیئر کے موقع پر پہنچیں اور پروڈیوسرز سے اپنی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

اداکارہ نے الزام لگایا کہ اداکار و ہدایتکار کرن سنگھ نے 2023 میں ایک مشترکہ پروجیکٹ پروڈیوس کرنے کے بہانے ان سے 24 لاکھ بھارتی روپے لیے تھے۔ کرن سنگھ نے وعدہ کیا تھا کہ نہ صرف پروجیکٹ شروع کیا جائے گا بلکہ منافع میں سے بھی حصہ دیا جائے گا، تاہم نہ تو پروجیکٹ شروع ہوا اور نہ ہی اداکارہ کو ان کی رقم واپس کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close