بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے ؟ جانئے

بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں پس منظر میں معروف پاکستانی گلوکار سجاد علی کا مقبول گانا ’راوی‘ چل رہا ہے۔

دلجیت کے اس انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، خاص طور پر پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اس قدم کو مثبت اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ دلجیت دوسانجھ حالیہ دنوں بھارتی فلم سردار جی تھری میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر بھارت میں تنقید کا نشانہ بنے تھے۔

اس حوالے سے دلجیت کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فروری میں ہانیہ عامر کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کی تھی، تب ماحول بالکل خوشگوار تھا اور کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا تھا۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم سردار جی تھری بھارت سمیت دنیا بھر میں 27 جون کو ریلیز کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close