ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے کیس کا چالان تیار کر کے پراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چالان میں ملزم عمر حیات کو ثنا یوسف کا قاتل نامزد کیا گیا ہے، جبکہ اس کے مجسٹریٹ کے سامنے دیے گئے اعترافی بیان کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پراسیکیوشن برانچ کی دو رکنی ٹیم — راجہ نوید کیانی اور محمد عدنان — چالان کی سکروٹنی کرے گی۔ سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد کیس کا باقاعدہ ٹرائل متعلقہ جج کی عدالت میں شروع ہوگا۔

چالان میں ثنا یوسف کی والدہ، پھوپھی اور دیگر گواہان کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ پولیس نے شواہد کی روشنی میں ملزم کو مرکزی کردار قرار دیتے ہوئے تمام ثبوت پراسیکیوشن کے سپرد کر دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close