مشہور و معروف بالی ووڈ اداکار زخمی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ممبئی میں اپنی نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین میں زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد شاہ رخ خان کو بہتر علاج کے لیے امریکا منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے اداکار کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے ایک ماہ کے لیے ہر قسم کی جسمانی سرگرمی سے پرہیز کی ہدایت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان ستمبر یا اکتوبر میں فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے، جب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close