خاندانی لاتعلقی نہیں، قتل کی سازش؟ اداکارہ حمیرا کے والدین کا پہلا انٹرویو

کراچی کے ڈیفنس فیز 6 میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے معاملے پر والدین نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں والدین نے بیٹی سے قطع تعلقی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ حمیرا کی موت قتل لگتی ہے۔حمیرا کے والد کا کہنا تھا:”وہ میری سب سے چھوٹی، لاڈلی بیٹی تھی، شوبز میں آنے کی اجازت میں نے خود دی، کراچی بھی میری رضامندی سے گئی۔”انہوں نے دعویٰ کیا کہ حمیرا کی موت طبعی نہیں بلکہ سازش کے تحت قتل لگتی ہے:”جس انداز میں لاش ملی، جس جگہ ملی، اور اس کے فون کی سمز بند ہونا سب کچھ مشکوک ہے۔ قاتل نے لاش اسٹور میں پھینکی اور دروازے باہر سے بند کر دیے گئے۔”

حمیرا کی والدہ نے بتایا:”موت کی خبر ٹی وی پر سنی، اس سے پہلے کئی دنوں سے بیٹی سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔ آخری بار اگست 2024 میں بات ہوئی، وہ بہت پریشان تھی، سمز بند کر دی گئی تھیں۔”والدہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ روز شوہر سے بیٹی کا پتا کرنے کی التجا کرتی رہیں، مگر عید پر بھی کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔حمیرا کے والدین کا مطالبہ ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور قاتل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔حمیرا کی موت محض ایک حادثہ یا خودکشی نہیں لگتی — والدین کے بیانات کئی پراسرار پہلوؤں کو سامنے لا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close