ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے گاڑی کی سپرداری سے متعلق دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اس گاڑی کے مالک نے درخواست دائر کی تھی جو مبینہ طور پر قتل کے واقعے میں استعمال ہوئی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ اس کا نہ تو واردات سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ مقدمے میں نامزد یا مطلوب ہے۔
تاہم، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ گاڑی کو ملزم عمر حیات نے واردات سے پہلے اور بعد میں استعمال کیا، اور اسے پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر قبضے میں لیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ درخواست گزار نے نہ تو رینٹ پر دی گئی گاڑی کا باقاعدہ معاہدہ پیش کیا، اور نہ ہی سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کیں۔
پولیس کے مطابق، گاڑی کے مالک اور ڈرائیور سے مقدمے میں بطور گواہ شہادت درکار ہے، اسی بنا پر عدالت نے گاڑی کی سپرداری کی درخواست خارج کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں