بھارت کی 26 سالہ معروف ماڈل سان ریچل گاندھی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سان ریچل کئی اہم مقابلہ حسن کی فاتح رہ چکی تھیں، جن میں “میس بیسٹ ایٹیٹیوڈ 2019″، “مس ڈارک کوئین تامل ناڈو 2019” اور “کوئین آف مدراس 2022” شامل ہیں۔ 2023 میں انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے “مس افریقا” کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ سان ریچل شدید مالی مشکلات کا شکار تھیں اور حالیہ دنوں میں کیریئر میں بہتری لانے کی کوشش میں اپنا قیمتی زیور بھی فروخت کر چکی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں