معروف ٹک ٹاک سٹار گرفتار

دبئی: تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار، سوشل میڈیا اسٹار اور بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس 16‘ کے سابق شریک عبدو روزق کو حال ہی میں دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ یورپی ملک مونٹی نیگرو سے واپسی پر دبئی پہنچے۔

ابدو روزق کی پبلک ریلیشنز ٹیم نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا۔ اگرچہ حکام کی جانب سے گرفتاری کی کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی گئی، تاہم عبدو کی ٹیم کے ایک نمائندے نے عرب میڈیا کو بتایا کہ انہیں مبینہ طور پر ‘چوری’ کے ایک کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

دبئی حکام کی خاموشی کے باعث عبدو کے مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ 21 سالہ عبدو روزق، جن کا قد محض 100 سینٹی میٹر ہے، دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکار کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔ ریئلٹی شو ‘بگ باس’ میں شرکت کے بعد انہیں بھارت، پاکستان اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔

عبد و گزشتہ چند برسوں سے دبئی میں مقیم ہیں اور انہیں دبئی کا گولڈن ویزا بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ممبئی میں مستقل رہائش اختیار کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا، تاہم موجودہ صورتحال نے ان کے مستقبل سے متعلق کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close