کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اہم الیکٹرانک شواہد حاصل کرلیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا اصغر کے زیرِ استعمال تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ کو ان کی ذاتی ڈائری میں موجود پاسورڈز کی مدد سے کھول لیا گیا ہے، اور ان تمام ڈیوائسز سے اہم ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران دو افراد کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں، جب کہ مزید دو افراد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ جِم جاتی تھیں اور ایک بیوٹیشن کے ساتھ بھی ان کا باقاعدہ رابطہ تھا، لہٰذا ان سے بھی تفتیش کی جائے گی۔
مزید یہ کہ پولیس اداکارہ کے بینک اکاؤنٹس اور حالیہ رابطوں کا بھی جائزہ لے رہی ہے، تاکہ واقعے کے محرکات تک پہنچا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں جلد اہم انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں