حمیرا اصغر کا آخری آڈیو میسج منظرِ عام پر آگیا

معروف ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی جانب سے اپنی دوست کو بھیجا گیا آخری آڈیو میسج منظرِ عام پر آگیا۔
حمیرا اصغر کی در شہوار نامی دوست نے نجی ٹی وی کو دیئےگئے انٹرویو میں مرحومہ کا آخری آڈیو پیغام سنوایا جس میں حمیرااصغر کی جانب سے اپنی دوست سے دعاؤں کی درخواست کی گئی تھی۔
در شہوار کے مطابق یہ وائس نوٹ انہیں حمیرا اصغرنے ستمبر 2024 میں بھیجا تھا جس میں وہ کہہ رہی تھیں کہ معذرت میں بس مصروف تھی اور تمہارا فون نہیں اٹھا سکی، میں بہت خوش ہوں کہ تم مکہ میں ہو۔

آڈیو نوٹ میں حمیرا کہہ رہی ہیں کہ اپنی کیوٹ سی دوست کے لیے دل سے بہت ساری دعائیں مانگنا، میرے کیرئیر کے لیے، دعاؤں میں ضرور یاد رکھنا۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی 2025کوکراچی میں ڈی ایچ اے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔
لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج  پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close