حمیرا اصغر کے والد کا بیان آ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر علی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔
میڈیکو لیگل آفیسر کے مطابق لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے، لاش ڈی کمپوز اسٹیج کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے ،لاش اس قابل نہیں ہےجس سے وجہ موت بتائی جاسکے البتہ ڈی این اے اور کیمکل ایگزامن کے لیے سیمپل لیے ہیں، سیمپل کے ایگزامن کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق متوفیہ کی لاش ایک ماہ سے بھی زیادہ پرانی معلوم ہوتی ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق متوفیہ کی لاش چھ ماہ پرانی ہے کیونکہ فلیٹ سے ملےکھانے پینے کے سامان پرایکسپائری تاریخ 2024 کی ہے، اداکارہ کے فون ریکارڈ میں بھی آخری میسجز اکتوبر 2024 کے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کاتعلق لاہور سے تھا، ان کے اہلخانہ سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن والد کا کہنا تھا کہ ان کا حمیرا سے کوئی تعلق اور رابطہ نہیں تھا۔
دیگر اہلخانہ آج کراچی لاش لینے پہنچیں گے،تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والے ان کی میت وصول کرنے آج لاہور سے کراچی پہنچیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں