حمیرا اصغر کی لاش کتنے ماہ پرانی؟ تفصیلات آ گئیں

حمیرا اصغر کی لاش کتنے ماہ پرانی؟ تفصیلات آ گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کے علاقہ ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے بعد سے شروع کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں نئی معلومات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ پرانی ہے، فلیٹ سے ملے کھانے پینے کے سامان پر زائد المیعاد (ایکسپائری) کی تاریخ 2024 کی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ اداکارہ کے فون ریکارڈ میں بھی آخری میسجز اکتوبر 2024 کے ہیں، ادکارہ کے موبائل فون میں آخری میسج آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے گھر کی بجلی بھی کافی عرصے سے منقطع تھی، حمیرا اصغر کا فلیٹ کے مالک سے آخری رابطہ بھی 2024 میں ہوا تھا۔

اسد رضا کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے جس میں ایک سے دو روز لگ سکتے ہیں، قانونی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کی گئی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ اہلخانہ آج لاش وصول کرنے سرد خانے پہنچیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close