اداکارہ حمیرا اصغر کی انسٹا پوسٹ وائرل

اداکارہ حمیرا اصغر کی انسٹا پوسٹ وائرل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی آخری انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ 30 ستمبر 2024 کوکی تھی جس میں انہوں نے اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن ’ Classic can hardly ever go out of style! ‘ بھی درج کیا تھا۔اداکارہ کی انسٹاگرام پروفائل کا جائزہ لیں تو پتا چلتا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ سے حمیرا اصغر انسٹاگرام پر ایکٹو نہیں تھیں۔

تاہم اس سے قبل اداکارہ نے اکثرو بیشتر انسٹاگرام پوسٹس کیں، ان پوسٹس میں اداکارہ کی ماڈلنگ تصاویر سمیت ان کے ڈراموں کے کلپس سمیت متعدد تصاویر موجود ہیں۔حمیرا اصغر نے گزشتہ برس ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ اور ایک بچی کے ہمراہ بھی کئی تصاویر شیئر کی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حمیرا اصغر کی ڈیفنس فیز 6 میں اتحاد کمرشل میں واقع فلیٹ سے کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق اداکارہ فلیٹ میں 7 سال سے رہائش پذیر تھیں اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں،حمیرا اصغر کا بلڈنگ کے دیگر افراد سے زیادہ ملنا جلنا نہیں تھا، فلیٹ کے مالک نے کرائے کے لیے کیس کر رکھا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close