سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے تامل سنیما کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
سابق کرکٹر نے ایکس کے اکاؤنٹ پر اپنی اداکاری کے کرئیر کے آغاز کا اعلان کیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے پروڈکشن ہاؤس ڈریم نائٹ سٹوریز نے سریش رائنا کی پہلی فلم کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔
جسے عارضی طور پر پروڈکشن نمبر 1 کہا جارہا ہے یعنی ممکنہ طور پر کرکٹر کی فلم کا نام پروڈکشن نمبر 1 ہوگا۔
اس پروجیکٹ کو گولین نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو مان کراٹے، ریمو اور گیتھو جیسی ہٹ فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں