بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے ماہ جبین سے شادی کیوں کی؟ وجہ بتا دی۔۔۔۔۔۔۔ بگ باس 17 کے فاتح اور معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے میک اپ آرٹسٹ ماہ جبین کوٹ والا سے شادی کرنے کی وجہ بتادی۔
منور فاروقی نے حال ہی میں بالی وڈ ہدایت کار فرح خان کے وی لاگ میں گفتگو کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی کے حوالے سے بھی خلاصہ کیا۔فرح خان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ بگ باس سے ہی اپنی اہلیہ ماہ جبین کو جانتے تھے؟ اس کے جواب میں کامیڈین نے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ بگ باس کے بعد اپنے کام بہت مصروف ہوگیا تھا، میرا 7 سالہ بیٹا میکائل اس دوران بہن کے ساتھ رہتا تھا، جس پر میں نے محسوس کیا کہ میرے بیٹے کو میری ضرروت ہے اور پھر میں نے ماہ جبین سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔منور فاروقی نے مزید بتایا کہ ماہ جبین کی ایک 10 سالہ بیٹی بھی ہے اور انہوں نے مئی 2024 میں شادی کی، اپنی شادی کی تقریب کو بہت نجی رکھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں