ہالی وڈ اداکار انتقال کر گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مائیکل میڈسن کیلیفورنیا میں اپنے گھر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن کا کیرئیر 4 دہائیوں پر محیط ہے جن کی موت ان کے گھر پر جمعرات کی صبح ہوئی۔میڈسن ہالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک تھے، انہوں نے فلم ریزروائر ڈاگز، کِل بِل: والیوم 2 اور ونس اپون آ ٹائم ان ہالی وڈ میں یادگار کردار نبھائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں