بالی ووڈ اداکارہ کی اچانک موت، وجہ سامنے آ گئی

بالی ووڈ اداکارہ کی اچانک موت، وجہ سامنے آ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارتی ماڈل و اداکارہ شفالی جری والا کی موت کو اینٹی ایجنگ انجیکشن اور خالی پیٹ دوا کو بلڈ پریشر گرنے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

شفالی جری والا کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری کو غم میں مبتلا کردیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔تاہم ان کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں دل سے متعلق کوئی بیماری نہیں تھی اور وہ گزشتہ 5 سے 6 سال سے اینٹی ایجنگ انجیکشن اور ادویات زیر استعمال رکھ رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ شفالی جری والا نے 27 جون کو دوپہر میں اینٹی ایجنگ انجیکشن لیا اور شام کے وقت اپنی روزمرہ کی ادویات بھی استعمال کیں تاہم ممکنہ طور پر خالی پیٹ دوا کھانے سے ان کا بلڈ پریشر اچانک بہت نیچے چلا گیا اور انہیں شدید کپکپی ہونے لگی۔پولیس نے ابتدائی طور پر ان کی موت کو قدرتی قرار دیا تاہم کوپر اسپتال میں کی جانے والے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کو فی الحال محفوظ رکھا گیا ہے، ان کی موت کی درست وجہ اب تک سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شفالی کی آخری رسومات ادا کی گئیں، اس موقع پر اہل خانہ سمیت اداکارہ کے شوہر پراگ تیاگی بھی موجود تھے جو اپنے ضبط پر قابو نہ رکھ سکے۔پراگ تیاگی نے میڈیا سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کی کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔واضح رہے کہ شفالی جری والا کو 2002ء میں مشہو ری مکس گیت ’کانٹا لگا‘ سے شہرت ملی، وہ بگ باس 13 اور نچ بلیے میں بھی جلوہ گر ہوئیں، شفالی کئی سالوں سے مرگی کی بیماری میں مبتلا رہیں جس کے باعث وہ زیادہ کام نہ کر سکیں۔انہوں نے 2014ء میں اداکار پراگ تیاگی سے شادی کی، یہ ان کی دوسری شادی تھی، اپنی زندگی کے آخری برسوں میں وہ ایک بچی کو گود لینے کی خواہش رکھتی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close