اداکار نعمان اعجاز نے ایک شو باز وی لاگر کی جانب سے اپنی اہلیہ کو دیے گئے “مہنگے گلدستے” کو نان سینس قرار دے دیا۔
کسی شو باز وی لاگر نے اپنی بیوی کو ایک بہت بڑا گلدستہ تحفے میں دیا اور اس کی اپنے “شوشل میڈیا” میں شو مارنا شروع کر دی ، شو باز وی لاگر نے دعویٰ کیا کہ اس گلدستے پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے ہیں۔
سائز میں خاصے بڑے لیکن بے ڈھنگے گلدستے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر اچھا ٹیسٹ رکھنے والے لوگوں کو اچھا نہیں لگا، اداکار نعمان اعجاز تو اس شو بازی پر اتنے تپ گئے کہ انسٹاگرام اسٹوری میں اس شو باز شوہر کی اچھی خاصی خبر لے ڈالی۔
نعمان اعجاز نے شو باز وی لاگر کے تحفے کو نان سینس قرار دیتے ہوئے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ میری بہنوں برائے مہربانی اپنے شوہر یا اپنے بوائے فرینڈز سے اس طرح کی بے وقوفی کی امید نہیں رکھیں، یہ صرف ایک سوشل میڈیا کانٹینٹ ہے، حقیقی محبت نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں