سینئر اداکار اغواکر لیے گئے

 

رحیم یار خان : پاکستان کے سینئر اور مایہ ناز اداکار راشد محمود کو رحیم یار خان کے علاقے روجھان میں اغوا کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے راشد محمود سے قیمتی سامان، ذاتی دستاویزات اور دیگر اشیاء چھین لیں، جبکہ ان کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال کسی گرفتاری یا مغوی کی بازیابی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد محمود کسی ذاتی یا پیشہ ورانہ مصروفیت کے سلسلے میں روجھان کے علاقے میں موجود تھے جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اغوا کاروں نے نہ صرف ان کی نقل و حرکت محدود کی بلکہ ان سے ان کے قیمتی ڈاکومنٹس اور دیگر اشیاء بھی زبردستی لے لیں۔

اداکار کے اہل خانہ اور شوبز انڈسٹری کے افراد نے واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ راشد محمود کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close