ہانیہ عامر کو شدید تنقید کا سامنا

ہانیہ عامر کو شدید تنقید کا سامنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہانیہ عامر کو بولڈ تصاویر پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستان کی خوبرو، باصلاحیت اور سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نئی بولڈ تصاویر پر عوام کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔18.6 ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی ہانیہ عامر کو کئی کامیاب ڈراموں سے شہرت حاصل ہوئی، حال ہی میں وہ اپنے سپر ہٹ ڈرامے میں اپنی زبردست اداکاری کے باعث داد سمیٹ چکی ہیں۔ تصاویر میں ان کے انداز کو کافی بولڈ قرار دیا جا رہا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین سخت نالاں ہیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آتے ہی صارفین نے شدید تنقید شروع کر دی، صارفین نے لکھا کہ یہ سمجھتی ہیں کہ بولڈنس سے انڈسٹری میں جگہ بنا لیں گی۔کئی صارفین نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ ہانیہ عامر کو اپنی عمر اور مقام کے مطابق باوقار انداز اپنانا چاہیے، تاکہ نوجوان نسل کو غلط پیغام نہ ملے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close