پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت نے نیوز چینلز کے بعد پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کرنا شروع کر دیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جن پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، اقراء عزیز، بلال عباس خان اور گلوکار علی ظفر شامل ہیں۔علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے مزید پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے پر حقائق نشر کرنے والے پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل جیو نیوز سمیت پاکستان کے 16 یوٹیوب چینلز پر اپنے ملک میں پابندی لگادی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں