مہوش حیات کو گرمی بھی روک نہ سکی

مہوش حیات کو گرمی بھی روک نہ سکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کے موسم نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اداکارہ مہوش حیات کو بھی پریشان کر دیا۔

شہرِ قائد ان دنوں ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی کے موسم کے حوالے سے مہوش حیات نے بھی اپنا حال احوال شیئر کیا ہے۔اس حوالے سے اداکارہ نے سفر کے دوران اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں شکایت نہیں کر رہی، میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جہاں وہ اپنی مصروفیات، تصاویر، کام اور شوٹنگ کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ادکارہ کی اس بات کو ان کے مداح بھی خوب پسند کرتے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے مداحوں کو ان کی نجی زندگی اور پروفیشنل کام کے بارے میں بھی آگاہی ملتی رہتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close