پلک تیواڑی سے ریلیشن؟ ابراہیم علی خان کا حیران کن جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالی ووڈ کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکار ابراہیم علی خان نے ساتھی اداکارہ پلک تیواڑی کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فلم نادانیاں سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے ابراہیم علی خان اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل پلک تیواڑی کے ہمراہ تعلقات کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔طویل عرصے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ ابراہیم علی خان اور ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ پلک تیواڑی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، تاہم اب اداکار نے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پلک میری اچھی دوست ہے اور ہاں وہ بہت پیاری ہے بس اتنا ہی کہوں گا۔خیال رہے کہ پلک تیواڑی مشہور اداکارہ شویتا تیواڑی کی بیٹی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ میں فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں