بالی وڈ اداکارہ نے سر منڈوا لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالی وڈ اداکار شانتی پریا نے اپنا سر منڈوا لیا۔
شانتی پریا نے بالی وڈ، تامل اور دیگر زبانوں کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اداکارہ نے 1991 میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم سوگندھ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد کئی کامیاب فلموں میں نظر آئیں۔اب شانتی پریا نے اپنا سر منڈوا لیا اور آنجہانی شوہر کا کوٹ پہن کر فوٹ شوٹ کروایا۔ اداکارہ نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس پر سب حیران رہ گئے۔
اداکارہ نے لکھاکہ حال ہی میں اپنا سر منڈوایا اور میرا یہ تجربہ کافی اچھا رہا، عورت ہونے کے ناطے خود کو پنجرے میں بند کر کے رکھتے ہیں، اس تبدیلی سے خود کو آزاد کرلیا ہے، میں باغی نہیں ہوں لیکن اپنی آزادی کا جشن منا رہی ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ میں دنیا کے ہمارے لیے طے کیے گئے بیوٹی اسٹینڈرز کو توڑنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔اداکارہ کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف تبصرے کیے ہیں، کسی نے ان کے عمل کی تعریف تو کسی نے تنقید کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں