خواتین کی ہراسمنٹ، ہالی وڈ کی بڑی شخصیت کو ڈیڑھ ارب ڈالر جرمانہ

ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر و اسکرین رائٹر جیمر ٹوبیک پر خواتین کو ہراساں کرنے کے جرم میں بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے ہدایت کار کو 40 خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں 1.68 ارب ڈالرز ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔امریکی اخبار کے مطابق جیمز ٹوبیک نے کم عمر اور نئی اداکاراؤں کو انٹرویوز اور آڈیشنز کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا۔خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی کے واقعات 1979ء سے 2014ء کے درمیان پیش آئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز ٹوبیک کے خلاف 2022ء میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔درخواست گزاروں کے وکیل کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین سمجھتی ہیں کہ اتنا بڑا فیصلہ خواتین کے ساتھ مناسب برتاؤ نہ کرنے والے طاقتور افراد کے خلاف ایک واضح پیغام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close