بڑا کھلاڑی فلمی دنیا میں آ گیا

بڑا کھلاڑی فلمی دنیا میں آ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے فلم اسٹوڈیو ’یو آر ماروو (UR MARV)‘ لانچ کرنے کے لیے مشہور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور میتھیو وان پہلے ہی ساتھ مل کر 2 فلمیں بنا چُکے ہیں اور تیسری فلم بنا رہے ہیں جس کی تفصیلات سے جلد ہی پردہ اُٹھائیں گے۔ اس حوالے سے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پرتگالی فٹبالر اپنی زندگی کے ایک نئے باب کے آغاز کے لیے پُرجوش ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو فلمیں پسند ہیں جبکہ میتھیو وان کو کھیلوں سے بہت محبت ہے اور ان دونوں کو اچھی کہانیاں بہت پسند ہیں۔سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ دونوں اپنے اپنے شعبوں میں چیمپیئن رہے ہیں اور اب فلم اسٹوڈیو ’یو آر ماروو (UR MARV)‘ کے آغاز کے ذریعے کھیل اور فلموں کی دنیا کو یکجا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close