شو بز کی دنیا میں سوگ، بڑی شخصیت کا انتقال۔۔۔۔۔۔۔۔ بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر سلیم اختر 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال نے فلم پروڈیوسر سلیم اختر کی موت کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کے اچانک موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ شمع اختر اور بیٹا صمد اختر شامل ہیں۔انہوں نے رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں متعارف کروایا جبکہ کئی مشہور فلمیں بھی پروڈیوس کیں جن میں 1983ء میں ریلیز ہونے والی فلم قیامت، 1993ء کی کلاسک فلم پھول اور انگار، 1995ء کی ایکشن تھرلر فلم بازی، 1997ء کی ڈرامہ فلم راجہ کی آئے گی بارات، 2000ء کی مشہور فلم بادل سمیت کئی دیگر فلمیں شامل ہیں۔
بالی ووڈ میں خدمات انجام دینے والے پروڈیوسر کی موت کی خبر سن کر بھارتی فلم انڈسٹری میں ہر ایک فنکار غمگین ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں