بجلی کے بل نے کنگنا کی بھی چیخیں نکلوا دیں۔۔۔۔۔۔۔ بالی وڈ اداکارہ و سیاسی رہنما کنگنا رناوت نے بجلی کا ایک لاکھ روپے کا بل آنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت اپنے منالی میں واقع گھر کا بجلی کا بھاری بھرکم بل دیکھ کر تلملا گئیں۔اداکارہ نے ریاست ہماچل پردیش کے ٹاؤن منڈی میں سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور بتایا کہ ان کے گھر کا بجلی کا ایک لاکھ روپے بل آیا ہے اور یہ اس گھر کا بل ہے جس میں رہائش پزیر نہیں ہیں۔
کنگنا نے کہا کہ بجلی کا بل دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوئی ہے کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔انہوں نے عوام سے مخاطب ہوکر مزید کہا کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم نے اس ملک کو، اس ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے، میں کہوں گی کہ یہ بھیڑیے ہیں اور ہمیں اپنی ریاست کو ان کے پنجوں سے آزاد کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں