نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی ٹی وی شو سی آئی ڈی کے مشہور کردار ’اے سی پی پردھیومن‘ کا شو میں سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس پر سی آئی ڈی کے نئے ایڈیشن کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں اے سی پی پردھیومن کی موت کا منظر دیکھا جا سکتا ہے، ٹریلر کے آغاز میں خون سے لت پت اے سی پی کا ہاتھ نظر آتا ہے جس میں ان کی یادگار انگوٹھی بھی موجود ہے۔اے سی پی کا خون میں لت پت ہاتھ دیکھ کر انسپیکٹر ابھیجیت صدمے میں جبکہ انسپکٹر دیا سمیت پوری سی آئی ڈی ٹیم کو روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹریلر سامنے آنے کے بعد بھارتی ٹی وی نے خود بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اب مستقبل میں اے سی پی پردھیومن یعنی بھارتی اداکار شیواجی ساتم سی آئی ڈی کا حصّہ نہیں ہوں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں