بالی وڈ کی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کی والدہ انتقال کرگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارا لورین نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر فینز کیساتھ شیئر کی۔
اداکارہ نے اپنی والدہ کے دنیا سے رخصت ہوجانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ،’آج میں آپ کو لکھ رہی ہوں کیونکہ دل دکھ اور خلا سے بھرا ہوا ہے۔میری ماں، میری سب کچھ، آج اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں’۔
اداکارہ نے لکھا کہ،’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو میرے جذبات کو بیان کر سکیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے اندر کا ایک حصہ بھی آپ کے ساتھ چلا گیا ہے،اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آگے کیسے بڑھوں۔آپ میری چٹان تھیں، میری طاقت کا سرچشمہ،اور میں ہمیشہ آپ کی ہمت اور صبر کا دل سے معترف رہی ہوں۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں