کرینہ کا سیف علی خان سے شکوہ

بالی وڈ بیبو کرینہ کپور اور سیف علی خان کی محبت سے ان کے فینز بخوبی واقف ہیں لیکن اس سب کے باوجود کرینہ کپور کو بھی عام بیویوں کی طرح سیف سے کئی شکوے ہیں۔

ماضی میں رنبیر کپور کرینہ کپور کے ٹاک شو ’واٹ ویمن وانٹ‘ میں شریک ہوئے تھے جس دوران رنبیرنے بیٹی راہا کی پیدائش پر کام سے وقفے اور عالیہ کے ساتھ اسپتال میں ہی رہنے کا انکشاف کیا تھا۔ دوران شو رنبیر کپور نے کرینہ کو بتایا تھا کہ ’ میں نے بیٹی کی پیدائش سے 2 سے 3 ماہ پہلے ہی کام سے وقفہ لے لیا تھا حتیٰ کہ راہا کی پیدائش پر میں عالیہ کے ساتھ ایک ہفتہ اسپتال میں ہی ٹھہرا تھا‘۔

جس پر کرینہ نے فوری جواب دیتے ہوئے رنبیر کو ‘خوبصورت شوہر’ کا خطاب دیا تھا ۔ساتھ ہی بیبو نے اس بات کا شکوہ بھی کیا تھا کہ ’سیف بیٹوں کی پیدائش پر میرے ساتھ ایک رات بھی اسپتال میں نہیں ٹھہرے تھے‘۔خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور دسمبر 2016 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی جوڑے کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close