شوبز شخصیات کےعید الفطر کے موقع پر مداحوں کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری

 

شوبز، فیشن اور موسیقی سمیت دیگر شعبہ جات سے وابستہ شخصیات نے عید الفطر کے موقع پر مداحوں کے لیے محبت کے پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

زیادہ تر شوبز شخصیات نے اہل خانہ اور بچوں کے ہمراہ اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔

ٹیلی وژن، تھیٹر اور سینما سے وابستہ شوبز شخصیات نے عید الفطر کے دن کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ خوشی کے اس موقع پر اپنے آس پاس کے لوگوں کو نہ بھولیں۔

متعدد اداکاراؤں نے دیدہ زیب لباس کے ساتھ اپنی نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔

جہاں شوبز شخصیات نے عید الفطر کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد پیش کی، وہیں متعدد شخصیات نے چاند رات کو ہی مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

ماہرہ خان، مہوش حیات، کبریٰ خان، جویریہ سعود، سونیا حسین، اشنا شاہ، اریبہ حبیب، حبا بخاری، ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احمد علی بٹ، صبا فیصل، سعدیہ امام، نادیہ خان، مومل شیخ، فرحان سعید اور شہریار منور سمیت دیگر شخصیات نے اہل خانہ اور تنہا تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

بعض مداحوں نے انسٓٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرنے کے بجائے اسٹوریز میں مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close