ممبئی (پی این آئی) بھارتی کامیڈین اداکار شریاس تلپڑے نے خود پر لگے دھوکہ دہی کے الزام اور مقدمے پر اپنا ردعمل دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس تلپڑے کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب اداکار کا نام ملٹی اسکور چٹ فنڈ فراڈ میں آیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان کے اور 14 دیگر افراد کیخلاف اتر پردیش میں دیہاتیوں کیساتھ کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تاہم اب اداکار شریاس تلپڑے کی ٹیم نے اب ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اداکار پر لگے تمام دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔شریاس تلپڑے کی ٹیم نے چٹ فنڈ گھوٹالے میں اداکار کے مبینہ ملوث ہونے پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا تھا کہ ’یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ کسی شخص کی محنت سے کمائی گئی شہرت بے بنیاد افواہوں سے بے جا نقصان کا شکار دکھائی دیتی ہے۔
انسٹاگرام پر جاری پیغام میں مزید لکھا تھا کہ حالیہ رپورٹس جن میں مسٹر شریاس تلپڑے پر دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے وہ مکمل طور پر جھوٹی، بے بنیاد ہیں‘۔ان کی ٹیم مزید نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دیگر مشہور شخصیات کی طرح گول مال ریٹرن کے اداکار کو بھی اکثر کارپوریٹ اور سالانہ تقریبات میں مدعو کیا جاتا ہے، جس میں وہ شرکت کرتے ہیں لیکن ان کا کسی کمپنی کے ساتھ ایسی کوئی وابستگی نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں