بالآخر سلمان خان نے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کے سلطان اداکار سلمان خان نے بلآخر قتل کی دھمکیوں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز فلم کی تشہیر کے لیے پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جہاں سلمان خان نے مختلف امور پر بات چیت کی۔اسی دوران صحافی نے اداکار سے جان سے مارنے کے حوالے سے موصول ہونے والی دھمکیوں کے بارے میں پوچھا، جس پر انہوں نے اطمینان سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ اور بھگوان ہے ناں، وہی سب سنبھال لیں گے، جتنی عمر لکھی ہے، اتنی لکھی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ساز اے آر مروگادوس کی یہ فلم 30 مارچ 2025ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں سلمان خان رشمیکا منڈانا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close