ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ میں بڑ ا اعزاز مل گیا

 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایک شاندار تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیوز میں ہانیہ کو اس تقریب میں شرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو برطانوی پارلیمنٹ کے جوبیلی روم میں منعقد ہوئی۔تقریب کے دوران ہانیہ عامر کو ان کی شاندار اداکاری اور پاکستانی شوبز انڈسٹری میں گراں قدر خدمات کے لیے تعریفی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔اس موقع پر اداکارہ نے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کر رہی ہوں اور یہاں موجود ہونا میرے لیے قابلِ فخر لمحہ ہے جبکہ میری خواہش ہے کہ ہم مل کر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں اور باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو متحد اور مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر سے قبل پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ میں ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close