فاطمہ عرف راکھی ساونت نے رمضان المبارک میں عمرہ ادا کر لیا

بالی ووڈ کی متنازع فنکارہ راکھی ساونت کی رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی رقاصہ نے مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں۔حال ہی میں شیئر کی گئی ویڈیوز میں راکھی ساونت (فاطمہ) کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے، غلاف کعبہ کو ہاتھ لگاتے اور مسجدالحرام کی حدود میں دعا کرتے دیکھ سکتے ہیں۔اس موقع پر پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش مند راکھی کو کراچی سے تعلق رکھنے والا بھائی بھی مل گیا، جس کے ساتھ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی۔

مذکورہ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ میرا پاکستانی بھائی ہے جو مجھے روزانہ خانہ کعبہ کے سامنے سے، میرے لیے دعا کر کے ویڈیوز بھیجتا ہے، جس پر راکھی نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس ویڈیو میں انہوں نے پاکستانی نوجوان سے بات بھی کی جس پر پاکستانی شخص نے بتایا کہ اس کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔خیال رہے کہ راکھی ساونت نے 2022ء میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ رکھا تھا۔انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد عدیل خان درانی سے شادی کی تھی، انہوں نے 2023ء کے آغاز میں اسلام قبول کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

2023ء سے راکھی ساونت رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے کی خواہش مند تھیں تاہم اس وقت انہیں تبدیلیٔ مذہب کی وجہ سے عمرے کے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا بعد ازاں یہ مسئلہ حل ہو گیا تھا۔انہوں نے جون 2023ء میں پہلا عمرہ ادا کیا تھا، جبکہ 2025ء کا آغاز بھی انہوں نے عمرے کی ادائیگی سے کیا اور گزشتہ ماہ انہوں نے 10 پاکستانیوں سمیت 20 افراد کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close