نازش جہانگیر عدالت میں پیش ہو گئیں، وارنٹ منسوخ

عدالت نے فراڈ اور دھمکیاں دینے کے کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے نازش جہانگیر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔اداکارہ نازش جہانگیر اپنے وکیل بیرسٹر حارث کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر اور ان کے ساتھی سکندر خان کے خلاف اسود ہارون نامی شخص نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی واپس نہ کرنے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close